کولکاتہ،17دسمبر(یو این آئی)مغربی بنگال میں کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں گرفتار ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا نے آج الزام لگایا کہ مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) ان پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
تین روز کی سی بی آئی حراست میں بھیجے گئے مسٹر مترا نے
کل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ہرادھن مکھرجی کی عدالت میں کہا کہ مجھ پر میری پارٹی کے لیڈروں کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ پوچھ تاچھ کرنے والے افسر مجھ پر یہ کہنے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں کہ محترمہ بنرجی گھوٹالے میں شامل تھیں اور انھوں نے پیسہ لیا ہے۔ انھوں نے سی بی آئی پر ان کے ذہنی استحصال کا بھی الزام لگایا ہے۔